فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن مخلوق خدا کی خدمت کیلئے سرگرم:جمشید رسول
پھالیہ ( نامہ نگار)فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن کا سالانہ اجلاس نئی زیر تعمیر بلڈنگ انور فاطمہ رفاہی ہسپتال نزد ڈسٹرکٹ کمپلیکس منڈی بہاؤالدین میں ہوا ،
جنرل سیکرٹری فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن جمشید رسول گوندل ایڈووکیٹ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام شعبے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور رہیں گے ، مسجد پاک وگھ شریف کی تعمیر سے لیکر فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن کی زیر نگرانی بے شمار شعبے مخلوق خدا کی خدمت میں ہمہ وقت کوشاں ہیں صاحبزادہ حافظ احسن حفیظ کی قیادت میں تمام ٹیمیں اور ورکرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حافظ احسن حفیظ نے ،فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن گجرات کے انچارج چوہدری بابر اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر آستانہ عالیہ ڈیرہ حضرت میاں صاحب کدھر شریف اور فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن تمام ٹیمیں اور ورکرز موجود تھے ۔