وزیرآباد :میرج ہال میں شادی فنکشن پر شدید سنگ باری

وزیرآباد :میرج ہال میں شادی  فنکشن پر شدید سنگ باری

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد کے مقامی میرج ہال میں شادی فنکشن پر شدید سنگ باری،سارا علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میرج ہال میں مہندی کا فنکشن تھا جہاں پر مہمانوں نے کرنسی نوٹ نچھاور کرنا شروع کر دیئے اسی دوران سکیورٹی گارڈ نے دروازے بند کردیے جس پر کرنسی لوٹنے والوں اور گارڈز میں پھڈا ہوگیا۔ کرنسی لوٹنے والوں نے پتھر مارنا شروع کر دیئے جو پتھر وہ مارتے سکیورٹی گارڈ وہی پتھر واپس مارتے مہندی کی رسم میں آئے مہمانوں نے ہال کے اندر گھس کر خود کو محفوظ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں