انجمن ارائیاں ضلع سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

انجمن ارائیاں ضلع سیالکوٹ کے  نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )انجمن ارائیاں (رجسٹرڈ) ضلع سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران چوہدری فہیم نواز برائے صدر،م

ہر عاشق حسین برائے سینئر نائب صدر،مہر افضال عاشق برائے جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں رجسٹرڈ ضلع سیالکوٹ کی تقریبِ حلف برداری زیر صدارت ممبرز بورڈ آف ایلڈرز میاں خالد محمود ، چوہدری ندیم مشتاق ارائیں مقامی میرج ہال میں ہوئی۔انجمن ارائیاں کے مرکزی صدرمیاں سعید صاحب ڈیرے والے سمیت سماجی و سیاسی شخصیات،تمام تحصیلوں کے صدور،تمام یونٹس کے صدور سیکرٹریز، تنظیم کے اراکین نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب چوہدری غلام مجتبیٰ صدر مرکزی انجمن تاجراں اور میاں نعیم جاوید سیاسی وسماجی شخصیت نے ادا کروائی، جنہوں نے خطاب میں تنظیم کے اغراض و مقاصد کو سراہتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔اس موقع پر مقررین نے کہاتنظیم کو فعال، منظم اور عوامی خدمت کا حقیقی پلیٹ فارم بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں