سیالکوٹ:گارڈ تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ،مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی

  سیالکوٹ:گارڈ تنخواہ نہ ملنے پر  دلبرداشتہ ،مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) سیالکوٹ کے علاقے کینٹ تھانہ کی حدود میں واقع موبائل شاپ سٹور پر تعینات سکیورٹی گارڈ نے تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی گارڈ کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گارڈ نے بتایا وہ تنخواہ نہ ملنے پرذہنی دباو  کا شکار تھا، جس پرانتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ عادل نواز سکنہ کوہاٹ (حال مقیم)گوہد پور (بعمر 18 سال)نجی موبائل سٹور کے باہر ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے گولی چل جانے سے دائیں کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں