دھامہ تا شاہ سرمست کارپٹ روڈ کا افتتاح

 دھامہ تا شاہ سرمست  کارپٹ روڈ کا افتتاح

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)دھامہ تا شاہ سرمست براستہ سیدا براہم 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ کا شاندار افتتاح،

افتتاحی تقریب میں ایم پی اے پی پی 33 سید مدد علی شاہ نے ہمراہ ایم پی اے پی پی 34 چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور اپنی پوری ٹیم نے شرکت کی ۔معززمہمانوں کا اہلیان سیدا براہم نے بھرپور استقبال کیا،میزبان تقریب چوہدری مزمل ، چوہدری ظفر اﷲ، چوہدری مشتاق شاہ سرمست، چوہدری سجاول ، چوہدری عابد، چوہدری وجاہت،چوہدری زاہد،چوہدری عمر اور اہلیان سیدہ براہم تھے ،تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں