تھانہ بمبانوالہ پولیس کی کارروائی 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

تھانہ بمبانوالہ پولیس کی کارروائی  2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)تھانہ بمبانوالہ کے ایس ایچ او عامر سندھو ودیگراہلکاروں نے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گینگ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزموں کی شناخت نعیم اور شازب کے نام سے ہوئی جنکے قبضہ سے تقریباً 2 لاکھ روپے ، 2 موبائل فونز اور 2 عدد پسٹل برآمد کر لیے گئے ۔ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ گوہر عباس بھٹی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں