کامونکے :وارداتوں میں شہری قیمتی مال وزر سے محروم

کامونکے :وارداتوں میں  شہری قیمتی مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

شہباز گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی غیر موٹر سائیکل لے گئے ۔ لیڈی پارک روڈ پر فہد مصطفی کی ماربل فیکٹری کے تالے توڑ کر چور دو گرینڈر مشینیں و دیگر سامان لے گئے ایمن آباد کی فرزانہ کے گھر سے تیس ہزار ، ایل سی ڈی، چار موبائل ودیگر سامان چوری ہوگیا۔ گزشتہ رات ٹبہ محمد نگر کے زبیر سے عبداللہ روڈ پر چار ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں