تنگ کلاں میں پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب
تتلے عالی(نامہ نگار)سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ نے کہا ہے کہ معیار اور مقدار پرکوئی سمجھوتا نہ کرنے سے کاروبار ترقی کرتا ہے ،
غیر معیاری اور ناپ تول میں کمی کرنے والا دنیا وآخرت میں بھی نقصان اٹھاتا ہے ۔وہ تنگ کلاں میں پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے عبدالرحمن گجر،آصف اقبال گجر،سابق صدر گوجرانوالہ بار چودھری خالد لطیف ایڈووکیٹ ،سابق ناظم ثناء اﷲ ورک،چودھری طاہر چیئرمین،چودھری طارق محمود اور چودھری نویل احمد نے بھی خطاب کیا۔مدثر قیوم ناہرہ نے مزید کہا ضلع گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام نوشہرہ ورکاں میں ہو رہے ہیں،حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے ۔