قوم متحد ، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے :اظہر قیوم نا ہرا
افواج پاکستان کے شہدا کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ، ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:عرفان گجر
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالی گئی جو میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر تحصیل آفس سے یادگار بنیاں مرصوص پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت لیگی رہنما اظہر قیوم ناہرا ایم این اے ، عرفان بشیر گجر ایم پی اے ، چودھری محمد اقبال گجر سابق صوبائی وزیر، مدثر ستار اں ٹال صدر پی پی 69، اقبال صدیق سدھو سٹی صدر، بلدیاتی نمائندوں عظمت علی ملہی، گلزار احمد باٹھ، آصف مٹو، غلام صفدر گجر، چودھری محمد وارث، محمد ارشد کھرل مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چاند سراء، عاطف ڈھلو، ابوبکر گجر، اسد ڈار اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر چودھری اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اﷲ کے فضل و کرم سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہے جس کی بدولت افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔ عرفان بشیر گجر نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔