آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی  کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

موترہ(نامہ نگار)اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ،

مفتی عثمان رضامدنی ’نائب صدر حافظ صداقت علی ’جنرل سیکرٹری حافظ افضال احمد سندھو ’حسن علی طاہر’محمدعتیق ساجد سمیت دیگر شہریوں نے شرکت کی۔ مفتی محمدعثمان رضامدنی نے کہاکہ معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،بھارت کویہ عبرت ناک شکست کبھی نہیں بھولے گی بھارت نے اگر اب بھی سبق نہیں سیکھاتو پھر اس کا انجام مزید عبرتناک ہوگا پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں