علی پورچٹھہ:خاندانی تنازع کے دوران نوجوان کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ پولیس نے خاندانی تنازع کے دوران فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
نواحی علاقہ کیلیانوالہ میں گزشتہ ماہ خاندانی تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 23 سالہ ارباز علی جاں بحق ہو گیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزموں محمد زمان اور محمد مجید آلہ قتل سمیت فرار ہو گئے تھے ۔ایس ایچ او تھانہ مجاہد عباس نے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ وارانہ مہارت اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔