حافظ آباد:رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

حافظ آباد:رکشہ اور موٹر سائیکل  میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )نسوال بند روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

رسول پور تاڑر کا سفیان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے رکشہ نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں سفیا ن جاں بحق جبکہ ثقلین شدید زخمی ہوگیا،رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کسوکی بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار 18سالہ بلال سکنہ جوریاں شدید زخمی ہوگیا جسے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں