حافظ آباد:مہا رت،منصوبہ بندی سے 2ٹرانسفارمر چوری
واردات سے قبل رسی سے اینٹ باندھ کر تاروں پر پھینکی اور بجلی منقطع کر دی
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )نامعلوم چوروں نے انتہائی مہارت اور منصوبہ بندی کے ساتھ ونیکے تارڑ کے قریب آبادی سے متصل حافظ آباد روڈ پر واپڈا کی 11 ہزار کے وی لائن کے تاروں کے ساتھ اینٹیں باندھ کر بجلی منقطع کر دی ،بجلی بند ہونے پر چور اطمینان کے ساتھ حافظ آباد روڈ پر سابق ملت رائس ملز سے 200کے وی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ۔ اسی دوران کھاڑک بھٹیاں روڈ پر واقع ایک اور رائس ملز کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے 200کے وی کا دوسرا ٹرانسفارمر بھی چرا لیا گیا اور ملزم فرار ہو گئے جبکہ پورا علاقہ رات بھر بجلی سے محروم رہا ،شہری شدید گرمی اور مچھروں کے باعث اذیت کا شکار رہے ۔ اہل علاقہ نے بڑھتی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔