سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں
گجرات(سٹی رپورٹر )ممکنہ مون سون اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے ساروکی کے مقام پر دوسری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نے موک ایکسرسائز کا جائزہ لیا اور مختلف اداروں کی تیاریوں، ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔