ساس سے ناراض بہو ،بیٹی رقم لیکر غائب

ساس سے ناراض بہو ،بیٹی رقم لیکر غائب

راہوالی (نمائندہ دنیا )ساس سے ناراض ہوکر بہو بیٹی سمیت گھر سے 4 تولہ طلائی زیورات، 4 ہزار ریال اور ایک لاکھ روپے ،پاسپورٹ بھی لے گئی ۔

رڈیالہ وڑائچ کا عبدالمنان بسلسلہ روزگار سعودی عرب مقیم اور پاکستان آ یا ہواہے ،اسکی غیر موجود گی میں ساس بہو میں تکرار ہو ئی جس پر بہو بیٹی اور سامان لیکر گھر سے چلی گئی ، خاتون کے موبائل نمبر بند ہیں ،سسرال رابطہ کرنے پر انہوں بھی لاعلمی کا اظہار کردیا ،پو لیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں