پیرا فورس نے اگوکی میں غیر قانونی جمعہ بازار ختم کر ا دیا

پیرا فورس نے اگوکی میں  غیر قانونی جمعہ بازار ختم کر ا دیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پیرا فورس نے اگوکی کے مقام پر لگنے والا غیر قانونی جمعہ بازار ختم کروا دیا۔

غیر قانونی بازار کی وجہ سے مین وزیر آباد روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی ۔انچارج پیرا فورس کی قیادت میں ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بازار ہٹوا دیا۔ اگوکی میں دوبارہ بازار لگنے سے روکنے کے لیے نفری شام تک تعینات رہی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں