جلالپوربھٹیاں:ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تقریب تقسیم انعامات
جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی سالانہ انعامات تقسیم کی تقریب جم خانہ میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی حافظ آباد عبدالرزاق ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محسن اقبال ڈھلوں اور رہنما مسلم لیگ ن میاں حیدر علی بھٹی اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔
تقریب میں مہماناں خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ اساتذہ معاشرہ میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں جن کی بدولت بچے اچھی تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔