پیر مفتی ابوداؤد صادق قادری کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا

پیر مفتی ابوداؤد صادق قادری  کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)علامہ پیر مفتی ابوداؤد صادق قادری رضوی کی اہلیہ مرحومہ اور صاحبزادہ پیر داؤد رضوی،صاحبزادہ پیر عبدالروف رضوی کی والدہ کی نماز جنازہ جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ میں ادا کی گئی۔

 زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔مرحومہ کے قل کا ختم شریف 24 مئی بروز اتوار صبح 9 بجے مرکزی جامع مسجد رضائے مصطفٰے عالم چوک بائپاس میں ہوگا۔نماز جنازہ سے قبل صاحبزادہ پیر داؤد رضوی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی،پیر رفیق مجددی،پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی،صاحبزادہ پیر اجمل رضا قادری ،الحاج مولانا اکبر نقشبندی،پیر خالد حسن مجددی ،حافظ رفیق رضوی،قاضی یعقوب رضوی، ودیگر علما نے خطاب میں کہا مرحومہ انتہائی صالح خاتون تھیں شریعت کے مطابق با پردہ زندگی گزاری اور دینی خدمات میں علامہ پیر مفتی ابوداؤد صادق قادری کی بھرپور معاونت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں