ظل حسنین شیرازی ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوار نامزد

 ظل حسنین شیرازی ڈسٹرکٹ  بار کے صدارتی امیدوار نامزد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد میں وکلا کے متعدد گروپس نے سینئر قانون دان ظل حسنین شیرازی کو بار کے آئندہ سالانہ انتخابات میں عہدہ صدارت کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کردیا۔

حمایت کرنے والوں میں جسٹس لائرز فورم، فرینڈز لائرز فورم، جی ڈی اے الائنس فورم، ینگ سینئر لائرز فورم اور انکے تمام الائنسز سمیت 8سابق صدور بار، ملک اعظم اعوان، ملک ارشادممتاز اعوان، ناصر حسین شیرازی، پی ایم صفدر کھرل،عمر خضرہنجرا، عثمان افضل چٹھہ، رانا عارف،رانا مظفر،سابق سیکریٹری ملک نزاکت ، ممبر پنجاب بار کونسل شعیب بھٹی، سابق ممبر پنجاب بار کونسل رائے ضمیر الحسن کھرل، سابق نائب صدر ملک عثمان ودیگر سینئر وکلا میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں