بلاول بھٹو زرداری سے چودھری فیصل مختار کی ملاقات

 بلاول بھٹو زرداری سے  چودھری فیصل مختار کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وفاقی وزیردفاع چودھری احمد مختارمرحوم کے صاحبزادے فیصل مختار نے پی پی شعبہ خواتین وسطی پنجاب کی صدرثمینہ خالد گھرکی رہائش گا ہ پر ملاقات کی،

خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، جیالوں کودرپیش مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، بلاول بھٹو زرداری نے احمدمختار کی بھٹو خاندان کیلئے گرانقدرخدمات اورزندگی کی آخری سانس تک پارٹی سے وابستگی کوسراہتے ہوئے ا خراج عقیدت پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں