کمشنر آفس سمبڑیال کے ملازمین کے بچوں کیلئے معاہدہ

کمشنر آفس سمبڑیال کے ملازمین کے بچوں کیلئے معاہدہ

تعلیمی ادارہ سے منسلک تمام ہاسپٹلز اور لیبارٹریز میں خصوصی رعایت دی جائیگی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال اور نجی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ اور نذیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چیئرمین نعیم صدیقی نے دستخط کئے ۔ اس سلسلے میں نمز کالج میں پروقار تقریب ہوئی۔ معاہدے کے تحت کمشنر آفس سمبڑیال کے تمام ملازمین کے بچوں کو خصوصی سکالرشپ کے ساتھ ساتھ نذیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے منسلک تمام ہاسپٹلز اور لیبارٹریز میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیکل کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وجاہت صدیقی، پرنسپل ڈاکٹر روح الحسنین خضر اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں