خدمت سنٹر ڈسکہ میں اہلکاروں کی غفلت سے سائلین خوار

خدمت سنٹر ڈسکہ میں اہلکاروں  کی غفلت سے سائلین خوار

موترہ(نامہ نگار)خدمت سنٹر ڈسکہ میں کرایہ داری کے اندراج اور کریکٹرسرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالے سائلین خوار ہونے لگے ۔

 انچارج سمیت لیڈی کانسٹیبلز موبائل فونز میں مصروف رہنے لگے ۔ سائلین نے بتایاکہ یہاں موجود لیڈی کانسٹیبلز اور انچارج ہر وقت موبائل فونز میں مصروف رہتے ہیں اگر کسی سے معلومات کیلئے پوچھا جائے تو یہ سائلین کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال کر انہیں تھانہ سٹی ڈسکہ کے فرنٹ ڈیسک پر بھیج دیتے ہیں سائلین وہاں جائیں تو وہ دوبارہ خدمت سنٹر ڈسکہ میں بھیج دیتے ہیں سائلین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ ،آئی جی اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں