گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 29مویشی منڈیاں قائم

 گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 29مویشی منڈیاں قائم

عید تک فعال رہیں گی ،منڈیوں کے علاوہ تمام سیل پوائنٹس غیر قانونی ہونگے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 29 مویشی منڈیاں قائم کر دی گئیں جو عید کے تیسرے روز تک فعال رہیں گی، منڈیوں کے علاوہ تمام سیل پوائنٹس غیرقانونی تصور ہوں گے ، بیوپاری قانونی کارروائی اور کسی قسم کے فراڈ، مالی نقصان سے بچنے کیلئے صرف مخصوص مویشی منڈیوں میں رہیں جہاں ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور درکار تمام سہولیات، پولیس سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ عید الاضحی کے مقدس تہوار کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے مویشی منڈیوں میں محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، واسا، جی ڈبلیو ایم سی، میونسپل کمیٹیز کی طرف سے کیمپس قائم کئے جائیں، ویکسی نیشن کا ئونٹرز میں کانگو وائرس اور لمپی سکن بیماری کی روک تھام کے اقدامات اور رات کے اوقات میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے ۔ بیوپاریوں اور خریداروں کی حفاظت کے پیش نظر آن لائن رقم کی ادائیگی کیلئے کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں