ریلوے کا ہائی وے ڈویژن گجرات کو واجبات ادائیگی کیلئے مراسلہ

ریلوے کا ہائی وے ڈویژن گجرات  کو واجبات ادائیگی کیلئے مراسلہ

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن نے محکمہ ہائی وے ڈویژن گجرات کے ذمے مختلف ریلوے لیول کراسنگز کے آپریشنل اور مینٹیننس چارجز کی مد میں واجب الادا کروڑوں روپے کی ادائیگی کیلئے سخت مراسلہ جاری کر دیا ۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فوری ادائیگی نہ کی گئی تو بقایا جات پر 10فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی عائد کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں