پاک چین دوستی کے 75سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریب
کمشنر،ڈی سی ،چینی مہمانوں کی پرچم کشائی ،باہمی تعلقات کومزید فروغ دینے کاعزم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاک چین دوستی کے لازوال 75سال مکمل ہونے پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت ڈوثرنل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام کمشنردفترکے سبزہ زار میں پروقار رنگا رنگ تقریب کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا ودیگر افسروں سمیت چینی وفد نے بھرپور شرکت کی۔ دونوں ممالک کے قومی پرچم باوقار انداز میں لہرائے گئے شرکانے کھڑے ہو کر قومی ترانوں کو سنا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے چینی مہمانوں کے ہمراہ پاک چین جھنڈا لہرایا، شرکا نے تالیاں بجا کر دیرینہ دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ہاہمی ثقافتی و سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاک چین دوستی کو ہر سطح پر مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک چین دوستی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تجارت، تعلیم، ثقافت اور ترقیاتی منصوبوں کے شعبوں میں تعاو ن مزید وسعت اختیار کرے گا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے ۔