سیالکوٹ:عید پر پیاروں کی جیل سے رہائی کیلئے شہری متحرک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عید الاضحیٰ قریب آتے ہی پیاروں کی جیل سے رہائی کیلئے لوگوں کی عدالتوں میں پیشیاں اور ضمانت کیلئے اچھے وکیل کرنے لگے وکلا نے بھی ضمانتوں کے عوض بھاری فیسیں وصول کرنا شروع کردیں۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید کے موقع پر اپنے پیاروں سے جیل میں ملاقات کیلئے قریبی رشتہ داروں کو پہلے اور دوسرے دن صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ملاقات کر انے کی ہدایت کردی گئی ہے اور اس سلسلہ میں جیل حکام نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔