ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی میں تقریب تقسیم انعامات
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا، والدین، اساتذہ کرام اور معزز ین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
پرنسپل میاں صفدر علی ،وائس پرنسپل حافظ غلام مصطفی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی اور معیاری درسگاہ ہی مستقبل کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کی ضامن ہوتی ہے ، کسی بھی معاشرے میں مدرس ،معلم،استاد کی حیثیت ایک معمار قوم کی سی ہوتی ہے جس قوم کو بچپن سے اچھے استاد میسر آجائیں وہ قوم اچھی بن جاتی ہے ۔