غیرقانونی سیل پوائنٹس سے جانور منڈی مویشیاں منتقل
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)قربانی کے جانوروں کے غیرقانونی سیل پوائنٹس سے جانوراٹھاکر منڈی مویشیاں پہنچادیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں وایڈمنٹریٹر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ احمدشہیر گوندل ،چیف آفیسر تنویرعباس گجرت کے حکم پر تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری نے غیر قانونی مقامات پر جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بکروں کو رکشے میں ڈال کر سیل پوائنٹ منتقل کردیا انکاکہناتھاکہ بیوپاری اپنے جانور مقررہ سیل پوائنٹ، نور کمپلیکس جی ٹی روڈ، پر لائیں۔شہر میں دیگر مقامات پر جانوروں کی فروخت ممنوع ہے۔