راؤ اشرف کا آتشزدگی سے متاثرہ پلازے کا دورہ

راؤ اشرف کا آتشزدگی  سے متاثرہ پلازے کا دورہ

ملکوال(نمائندہ دنیا نیوز )راؤ اشرف جاوید حسینی ضلعی صدر سنی علما کونسل منڈی بہائوالدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علوی چوک منڈی بہائوالدین میں آتشزدگی سے متاثرہ پلازے کا دورہ کیا۔

متاثرہ دکانداروں سے ملاقاتیں کیں، انکے نقصان اور مشکلات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس سے قبل راؤ اشرف جاوید نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین عدیل حیدر بریار سے ملاقات بھی کی اورمتاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی درخواست کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومتی امداد کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں