حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا :مدثر قیوم ناہرا
فرانسس آباد،مرالی والہ،تتلے عالی میں یوٹرن بنانے کیلئے سفارشات بھجوا دی ہیں
تتلے عالی(نامہ نگار)سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 81کے قصبوں،دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب وملک کے کسی بھی شہر کو جانے کیلئے کارپٹ روڈز موجود ہیں،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پرفرانسس آباد،مرالی والہ،تتلے عالی میں نزدیکی یوٹرن بنانے کیلئے بھی سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں بلکہ مسائل کے حل کیلئے ایم پی اے نواز چوہان، اقبال گجر کے ہمراہ متعلقہ سیکرٹری سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔وہ گزشتہ روز تتلے عالی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔وفد میں سابق چیئرمین رانا علی حسن،وائس چیئرمین ارشد کھرل،راجہ ریاست ،رانا نعیم ودیگر بھی شامل تھے ۔ مدثر قیوم ناہرا نے وفد کو یقین دلایا کہ نزدیکی یوٹرن کیلئے گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کو آگاہ کر رکھا ہے وزیر اعلیٰ کو بھی سفارش کرنا پڑی تو ضرور کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ جاری مالی کے بجٹ میں تتلے عالی گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن،آبادی شاواں والی،کوٹ بلال،تنگ کلاں سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج لائنیں بچھانے اور گلیاں نالیاں کنکریٹ کرنے کیلئے بجٹ مختص کروایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں کسی حلقہ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے کام مذکورہ حلقہ میں ہوئے ہیں۔