14فوڈ پوائنٹس کوجرمانے زائدالمیعاداشیائے خورونوش تلف

 14فوڈ پوائنٹس کوجرمانے  زائدالمیعاداشیائے خورونوش تلف

گجرات (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس کی 76 انسپکشنز کیں جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 39 امپروومنٹ نوٹس جاری کیے گئے ۔

14 فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 2 ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈرز بھی جاری کیے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران 8.94 کلوگرام زائدالمیعاد، ممنوعہ اور خراب اشیائے خورونوش تلف کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں