وارداتوں میں شہری نقدی زیورات ودیگر سامان سے محروم

 وارداتوں میں شہری نقدی زیورات ودیگر سامان سے محروم

ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائند ہ دنیا،نامہ نگار) وارداتوں میں شہری نقدی، طلائی زیورات، موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم ۔

جھارانوالہ میں نشاور شادی پر گیا ہواتھا واپس آیاتو گھر کے دروازے کھلے ہوئے تھے اور نامعلوم افرادنے سیف الماری سے دوطلائی انگوٹھیاں ، بچے کی انگوٹھی، نقدی ایک لاکھ30ہزارروپے اور زنانہ مردانہ سوٹ چوری کر کے لے گئے۔ ، میترانوالی نہر کی پٹری پر 3افراد نے اسلحہ کے زور پر حماد اور اسکے دوست سے 40ہزارروپے چھین لئے ۔ پسروربائپاس پٹرول پمپ پر کھڑی اعجاز کی موٹر سائیکل جبکہ ستراہ میں ندیم کی گھر کی چھت پر بندھی بکری چوری ہوگئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں