بزنس کمیونٹی کولمبو ایکسپو میں شرکت کرے :ہائی کمشنر

 بزنس کمیونٹی کولمبو ایکسپو میں شرکت کرے :ہائی کمشنر

گوجرانوالہ چیمبر میں سیمینارسے خطاب ،باہمی تجارت بڑھانے پرتبادلہ خیال

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر)فریڈ سینی ویراتھنے نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سینٹر سیمینار سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ہائی کمشنر نے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کوجنوری 2027 میں کولمبو ایکسپومیں شرکت کی دعوت دیتے کہا حالیہ بحران کے بعد اب سری لنکا سیاسی و معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہے ، معیشت تیزی سے بحال ہو رہی ہے ۔ کاروباری برادری کیلئے باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر سرور شاہدہ ٹرسٹ کی ٹیم، سابق جسٹس فرخ عرفان خان اور صدر ٹرسٹ ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی بھی موجودتھے ۔ سیمینار میں آمد پر صدر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی، نائب صدر فیصل ستار مغل اور ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ سیمینار میں باہمی تجارت کے فروغ اورسرور شاہدہ ٹرسٹ کے زیرِ تعمیر کارڈیک سینٹر پراجیکٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر شعیب نے گوجرانوالہ میں امراضِ قلب کے ہسپتال کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور چیمبر سے تعاون کی اپیل کی۔ علی ہمایوں بٹ نے خطاب میں کہاگوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی سماجی و فلاحی کاموں میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے ۔ شہر میں متعدد فلاحی ہسپتال مقامی تاجروں کے تعاون سے ہی چل رہے ہیں سرور شاہدہ ٹرسٹ کے اس مشن کی کامیابی کیلئے بھی بزنس کمیونٹی ہر ممکن تعاون کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں