امتیاز عزیز بھٹی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین نامزد ،مبارکباد

 امتیاز عزیز بھٹی انسانی حقوق کمیٹی  کے چیئرمین نامزد ،مبارکباد

ستراہ (نامہ نگار)صدر بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کاشف ہنجرا اور جنرل سیکرٹری ملک فیضان اشرف تھہیم نے انجینئر امتیاز عزیز بھٹی کو انسانی حقوق کے تحفظ ،آگاہی اور فروغ کیلئے انسانی حقوق کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا ۔

 دیگر ممبران میں شفیق گِل ،جمشید عارف ، مدیحہ خالق ، افضل سدھو شامل ہیں ، امتیاز عزیز بھٹی کی نامزد گی پرحکیم سعد اللہ سعید سابق چیئرمین پریس کلب ڈسکہ ، آصف گورائیہ سینئر صحافی ،زبیر اللہ گورائیہ ،رانا افضال ،شیخ ضیا اللہ ،رانا ارشد کے علاوہ ڈسکہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں