سیکرٹری ہاؤسنگ کاگجرات میں میگا منصوبوں کا تعمیراتی جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ پنجا ب نورالامین مینگل کا گجرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے میگا منصوبوں کا دورہ، تعمیراتی معیار، رفتار اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے گجرات میں تقریباً 17 ارب روپے سے شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہاتمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کسی بھی منصوبے میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ منصوبوں پر 24گھنٹے کام جاری رکھا جائے اور فیلڈ میں موجود رہ کر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کی جائے ۔