موجودہ حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں:خرم دستگیر

موجودہ حکومت کو دور دور تک  کوئی خطرہ نہیں:خرم دستگیر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سفارتی اور عسکری کامیابیوں کے باوجود پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معیشت اور روزگار کے شعبے میں درپیش ہ،تاہم موجودہ حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات پر کیا۔

اس موقع پر اقلیتی رہنما و ممبر امن کمیٹی عاطف عزیز دل،ماسٹر نذیر و دیگر موجود تھے ۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا جب بھارت کے ساتھ کشیدگی عروج پر تھی تو اس وقت وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ پاکستان کمزور ہے یا وسائل کی کمی کا شکار ہے ،بلکہ واضح اعلان کیا کہ پاکستان جواب دے گا اور پھر عملی طور پر جواب دیا گیا۔ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک بھارت کا مقابلہ کیا اور اس کامیابی نے دنیا میں پاکستان کا تشخص تبدیل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں