ڈی پی او کاڈسٹرکٹ بارکادورہ وکلاکے مسائل پر تبادلہ خیال
گجرات(سٹی رپورٹر)ڈی پی او گجرات اخترفاروق نے ڈسٹرکٹ بار کاخصوصی دورہ کیا ۔
صدربار فدا عباس شاہ ، سیکرٹری مرزا کاشف بیگ نے وکلاکے ہمراہ گلدستہ پیش کرکے والہانہ ا استقبال کیا ۔ڈی پی او اخترفاروق نے صدربار ودیگروکلا سے ملاقات کی ۔اس موقع پرانصا ف کی بروقت فراہمی، قانون کی بالادستی اوروکلائبرادری کودرپیش مسائل بارے تبادلہ خیالات کیاگیا۔عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مشترکہ اقدامات پربھی گفتگوکی گئی، ڈی پی اواخترفاروق نے پولیس اوروکلابرادری کے مابین روابط کومزید مضبوط بنایاجائے گا ۔