8 فوڈ پوائنٹس کو سوالاکھ کے جرمانے ‘ 3۔5 کلو ناقص اشیاتلف
گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سعدیہ رفعت کی ہدایات پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ روز 70فوڈ پوائنٹس کامعائنہ کیا۔
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 17فوڈ بزنسز کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 8فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 6فوڈ سیمپلز حاصل کیے گئے جبکہ 3۔5 کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔