2منشیات فروشی مقدمات میں مجرموں کو قید و جرمانے کا حکم

2منشیات فروشی مقدمات میں مجرموں کو قید و جرمانے کا حکم

نوید کو 8سال ، شہباز کو 9سال قید با مشقت ‘دونوں کو6لاکھ جرمانہ بھی دیناہوگا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروشی کے دو مقدمات میں مجرموں کو قید و جرمانے کا حکم دیدیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ندیم طاہر کی عدالت مین تعینات ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زبیر احمد نے فیصلہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ فاضل جج نے 1کلو 20گرام آئس کی برآمدگی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم نوید کو 8 سال قید با مشقت کا حکم دیا ۔ مجرم کو 5لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ۔ عدالت کے حکم پر مجرم کو ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کیلئے سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ۔ کوتوالی پولیس نے 16اکتوبر 2024 کو جی ٹی روڈ ہر نجی ہوٹل کے باہر سے ملزم نوید سے آئس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج کامونکی رائے افضال کھرل نے تھانہ صدر میں درج منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہباز کو 9سال قید با مشقت ایک لاکھ جرمانہ کا حکم دیا ۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔ تھانہ صدر پولیس نے شہباز سے 19ستمبر 2025کو ایک کلو 360گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں