ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 20روز تک ڈائیلسز کی سہولت میسر :ایم ایس
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)پریس کلب نوشہرہ ورکاں کے وفد نے صدر راشد چوہدری اور نائب صدر بشارت مصطفائی کی قیادت میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ملاقات کی ۔ڈائیلسز سنٹر کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم ایس نے وفد کو بتایا کہ ڈائیلسز سنٹر کو فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے ،ضروری محکمانہ کارروائی بھی مکمل کی جا رہی ،سنٹر کیلئے درکار مشینری اور عملے کی فراہمی کا عمل آخری مراحل میں ہے آئندہ 15 سے 20روز کے اندر 6سے 7ڈائیلسز مشینیں فعال کر دی جائیں گی، جسکے بعد گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت میسر ہوگی۔پریس کلب کے وفد نے ڈائیلسز سنٹر کی بحالی کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔