بھمبر روڈ پر سیوریج نظام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی

بھمبر روڈ پر سیوریج نظام میں رکاوٹ  ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی

گجرات (نامہ نگار)واسا گجرات اور پیرا فورس کا مشترکہ آپریشن، بھمبر روڈ پر سیوریج نظام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ،واسا حکام نے ذمہ دار افراد کو وارننگ جاری کی اور ابتدائی طور پر 30 ہزار جرمانہ کیا۔

ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھاشہر کے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،مون سون سیزن اور محرم الحرام کے پیش نظر تمام سیوریج نالوں اور ڈرینج چینلز کو مکمل طور پر فعال رکھنا ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں