عوام کش بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا:اویس گھمن

عوام کش بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا:اویس گھمن

سہولیات نہ ہونے کے برابر ،عوام پر ٹیکسو ں کی بھر مارکردی گئی :اشتیاق چیمہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب اویس گھمن ،امیر زون چوہدری اشتیاق چیمہ ،تحصیل صدر ILM ثمران ظفر ایڈووکیٹ نے صوبائی ووفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا بجٹ ہے جس میں تعلیم اورصحت سے زیادہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اتنی بھاری رقم مختص کی گئی ،حکومت کا کام عوام کو روزگارسمیت ضروریات زندگی مہیا کرنا ہوتا ہے نہ کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر بھکاری بنانا یہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ عوام کش ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا،اس بجٹ سے غریب تو غریب تر جبکہ امیر کاروباری طبقہ بھی شدید پریشان ہے عوام کو سہولیات نہ ہونے کے برابر جبکہ عوام پر ٹیکسو ں کی بھر مارکردی گئی ہے ۔حکومت نے اپنی نااہلی کوچھپانے کیلئے پورا ملک ٹھیکیداروں کو دے دیا اورملکی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں