علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ‘ سردار بیگم ہسپتال میں سہولیات کا فقدان
سی ٹی سکین ٹیسٹ کے 2500لئے جارہے ، ایم آر آئی مشین عرصہ سے خراب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال کی ایمرجنسی میں طبی سہولیات کا فقدان، مریض خوار ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق جیسے صنعتی شہر کے سب سے بڑے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایمرجنسی میں طبی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ دوسرا بڑا ہسپتال عرصہ دراز سے تعمیر نو کے سلسلے میں عرصہ دراز سے بند پڑا ہے ایمرجنسی میں آئے علاج کیلئے آئے مریضوں کو لاہور دیفر کیا جانے لگا جس سے اکثر مریض راستے میں دم توڑ جاتے ہیں دور دراز سے آئے مریضوں کو سخت ازیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ملنے پر مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں پر لاکھوں روپے بل وصول کرنے کے بعد مریضوں کو لاہور ریفر کیا جا رہا ہے چار تحصیلوں پر مشتمل ضلع سیالکوٹ 42لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل شہر اقبال کے سی ٹی سکین مشین بھی پرائیوٹ ادارے نے لگائی ہے جس کا 2500روپے ایک ٹیسٹ کے چارج کئے جا رہیں ہیں ضلع آج تک برن یونٹ بنا ہی نہیں ایم آر آئی مشین بھی عرصہ دراز سے خراب ہے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ایمرجنسی میں آئے اکثر مریضوں کو لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔