انچارج وفاقی محتسب ریجنل دفتر22 جون کو سیالکوٹ میں شکایات سنیں گے

 انچارج وفاقی محتسب ریجنل دفتر22  جون کو سیالکوٹ میں شکایات سنیں گے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق اعوان نے سیالکوٹ میں22 جون بروز سوموار کو جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے ۔

 اْس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، پاسپورٹ آفس، نادرا، این سی سی آئی اے ، پوسٹل لائف انشورنس، پوسٹ آفس، سٹیٹ لائف انشورنس، ایف آئی اے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، اے جی پی آر اور دیگر وفاقی محکمہ جات بارے میں ہیں۔ اس حوالے سے سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسروں کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس موقع پروفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں