مزدا وین کی ٹکر‘بچی جاں بحق‘ خاتون سمیت 3افراد زخمی
لنگیانوالا موڑپر حادثہ، نمرہ زندگی ہارگئی ،عرفان،ثمینہ،بوٹا زخمی ہوگئے
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار مزدا وین کی سڑک کنارے کھڑی بچی اور موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر بچی جاں بحق،خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جی ٹی روڈ پرلنگیانوالا موڑکے قریب تیز رفتار مزدا نے سڑک کنارے کھڑی چھوٹی بچی نمرہ ولد عمران اور موٹر سائیکل رکشہ سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار مزدا ویگن نے ٹکر مار دی جس سے نمرہ،عرفان،ثمینہ،بوٹا شدید زخمی ہوگئے ۔ نمرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جا ن کی بازی ہار گئی۔ریسکیو 1122اہلکاروں نے زخمیوں اور نعش کو سول ہسپتال پہنچادیا۔ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔