جامع مسجد چمن رسول ؐ میں یوم شہادت سیدنا عمرفاروق ؓ کی تقریب

 جامع مسجد چمن رسول ؐ میں یوم  شہادت سیدنا عمرفاروق ؓ کی تقریب

حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)یوم شہادت حضرت سیدنا عمرفاروق ؓ کے سلسلہ میں جامع مسجد چمن رسول ؐ کوٹ حشمت میں تقریب ہوئی ۔

علامہ عبدالقیوم بھٹی اورمولانا رانا عثمان اصغر چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ نے عدل وانصاف کی انمول داستانیں رقم کیں اس سے غیر مسلم بھی استفادہ کررہے ہیں۔آپؓ کے دور میں اسلام کی فتوحات دوردراز تک جا پہنچیں اور بے شمار اصلاحات ہوئیں ۔ مسلم امہ کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ خلفائے راشدین ؓ کے ادوار سے استفادہ کرکے اپنی امورحکمرانی سرانجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں