مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ

مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس  کی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹیچرز ٹریننگ سیشن کے حوالے سے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

معروف ماہرِ تعلیم اور ٹیچرز ٹرینر پروفیسر مسعود صادق نے اساتذہ کو جدید دور کے مطابق ٹریننگ دی ۔سیشن میں تدریسی مہارتوں میں بہتری، جدید تدریسی طریقۂ کار، مؤثر کلاس روم مینجمنٹ اور طلبہ کی بہتر رہنمائی کے حوالے سے قیمتی نکات پر روشنی ڈالی گئی ۔ورکشاپ کے اختتام پر پروجیکٹ منیجر مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس امجد صدیقی و دیگر اساتذہ نے کہا کہ اس تربیتی نشست سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں