گوجرانوالہ یونیورسٹی کیلئے 50کروڑ جاری ہونے کی اطلاعات

گوجرانوالہ یونیورسٹی کیلئے 50کروڑ جاری ہونے کی اطلاعات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ یونیورسٹی کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ کی نئی قسط جاری ہونے کی اطلاعات،جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری صوبائی کابینہ نے 2023 میں دی تھی جبکہ اسی سال سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ منصوبہ تقریباً ایک ہزار سات کنال اراضی پر مشتمل ہے جس میں سے 854 کنال زمین کے معاملات حتمی شکل اختیار کر چکے ہیں، باقی اراضی کا حصول بھی جلد مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 4ارب 570 ملین روپے بتائی جا رہی ہے ۔ ابتک منصوبے کیلئے 1ارب 585 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں جن میں سے 1ارب 484ملین روپے مختلف تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو چکے ہیں اب 50کروڑ کی نئی قسط کے اجراسے تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔وزیر تعلیم 2027 میں کلاسز کی نوید سنا چکے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں مکمل سرکاری یونیورسٹی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کے باقی فنڈز بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں