38سالہ شخص پراسرارطور پر غائب ،اغوا کاشبہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)38سالہ شخص پر اسرار طورپر غائب ہوگیا ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع کوٹھیالہ کے رہائشی احسن کا 38سالہ بیٹا مدثر گھر سے کام کی غرض سے باہر گیا 10روزگزرجانے کے باوجود لڑکے کا کوئی سراغ نہیں لگا،اہل خانہ کے مطابق لڑکے کو نامعلوم افرادنے اغوا کرلیا ہے ۔ سمبڑیال پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ۔