منی پٹرول پمپس اور گداگری کیخلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت

 منی پٹرول پمپس اور گداگری کیخلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر اور بریگیڈیئر عاصم عزیز کیانی کی زیر صدارت اجلاس ،ہدایات جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر اور بریگیڈیئر عاصم عزیز کیانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی)کا اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور گداگری کے خلاف کارروائیوں کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، منشیات کیخلاف آپریشن ، انسانی سمگلنگ کے سدباب کیلئے اقدامات اور بجلی کی چوری روکنے کیلئے کئے گے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کہا کہ گداگروں کے ہینڈلز کیخلاف کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے سپیشل برانچ کے تعاون سے کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارخانوں کی نشاندہی کی جائے جو غیر قانونی منی پٹرول پمپس کو ڈسپنسر مشینیں مہیا کرتے ہیں۔تمام محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور اپنے ٹارگٹس کے حصول کیلئے کام کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 16مارچ سے 15 جون تک 2793غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کا چالان کیا گیا جبکہ 13906 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر، 1161کار سواروں کا سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر چالان کیا گیا۔ تیز رفتاری پر 524 جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2017چالان کئے گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں